جی این این سوشل

دنیا

آکس ڈیل: امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز کے منصوبے پر متفق

اس معاہدے کا مقصد ہند پیسیفک خطے میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آکس ڈیل: امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز کے منصوبے پر متفق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے رہنماں نے اگلی نسل کی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کا بیڑا بنانے کے اپنے منصوبے کی نئی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔

آکس معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو سب سے پہلے امریکہ سے کم از کم تین جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں ملیں گی۔اتحادی ممالک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا بیڑا بنانے کے لیے بھی مل کر کام کریں گے، جس میں برطانیہ میں رولز روائس کے بنائے گئے ری ایکٹر بھی شامل ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد ہند پیسیفک خطے میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں دیگر رہنماں کے ساتھ بات کرتے ہوئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے زور دیا کہ کشتیوں میں جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور جوہری ہتھیاروں سے پاک ملک ہونے کے آسٹریلیا کے عزم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

پیر کو بیان کردہ معاہدے کے تحت، رائل آسٹریلین نیوی (RAN) کے ارکان کو اس سال سے امریکی اور برطانیہ کے آبدوزوں کے اڈوں پر شامل کیا جائے گا تاکہ آبدوزوں کو استعمال کرنے کے لیے ضروری مہارت حاصل کی جا سکے۔

2027 سے، امریکہ اور برطانیہ 2030 کی دہائی کے اوائل میں تین امریکن ورجینیا کلاس آبدوزیں خریدنے سے پہلے، مغربی آسٹریلیا کے پرتھ میں ایک RAN اڈے پر تھوڑی تعداد میں نیوکلیئر سبسز کی بنیاد رکھیں گے ۔

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ، پمز ہسپتال کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ گھر کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ تیار ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ جی ہاں ! ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

نمائندہ پمز کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll