فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ضلع ٹانک کے علاقے رگزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس پارٹی پر حملے کے بعد جاری آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق رگزئی حملے میں پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد جنرل میں روک لیا گیا۔
اس کے بعد ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر رشیدی مارا گیا۔ وہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے پر پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 12 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 16 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 15 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 15 گھنٹے قبل







