صنعتی سرگرمیاں سست پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں کمی آئی ہے

لاہور: ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے جنوری کے مہینوں کے دوران ملک کی 20 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی جبکہ بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 4.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں صنعتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جنوری 2022 کے مقابلے میں جنوری 2023 میں صنعتی پیداوار میں 7.90 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر یعنی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی پیداوار میں اس عرصے کے دوران 13.21 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی پیداوار میں 35 فیصد، مشینری کی پیداوار میں 52 فیصد، ادویات کی پیداوار میں 22 فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 21 فیصد کمی آئی ہے۔
لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68 فیصد، پٹرولیم کی پیداوار میں 10 فیصد، مشروبات کی پیداوار میں 7 فیصد، ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں 7.68 فیصد اور کھاد کی پیداوار میں 5.31 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر، الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوار میں بھی 23 فیصد کمی ہوئی تاہم گارمنٹس، چمڑے کی مصنوعات، فرنیچر اور فٹ بال کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago







