اللہ نے اس قوم کے لیے کچھ اور ہی لکھا ہے

لاہور: اداکار و گلوکار فرحان سعید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے ان کے حق میں سوشل میڈیا پیغام جاری کردیا۔
فرحان سعید نے ٹویٹر کا رخ کیا اور لکھا: "قوم کے سب سے پیارے اور مقبول رہنما کو اپنی قوم سے دور رکھتے ہوئے سنو، ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ہجوم بنا دیں گے"۔
Qaum ke sabse pasnadeeda aur maqbool leader ko apni qaum se door rakhne wale sun lein, aisa kurne se app is qaum ko hamesha ke liye ek hajoom bana deinge !
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) March 14, 2023
Woh aur baat hai ager app chahte hi ye hein , lekin Allah ne is qaum ka muqadar kuch aur likha hai iA ! #ImranKhanRally
اداکار سعید نے مزید کہا کہ اللہ نے اس قوم کے لیے کچھ اور ہی لکھا ہے، انشاء اللہ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک میں موجود ہے جہاں انہیں پی ٹی آئی کارکنوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔
کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اسلام آباد پولیس عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور سے گرفتار نہیں کر سکی۔
زمان پارک کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ قصور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 16 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل








