جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر پیغام

اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا درس دیتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر پیغام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا درس دیتا ہے۔

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll