جی این این سوشل

علاقائی

لوئر کوہستان میں گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گھر میں آگ لگنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لوئر کوہستان میں گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لوئر کوہستان: گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق]3 زخمی ہوگئے، آگ لگنے کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔

ریسکیو اور فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پانے اور ملبہ ہٹانے کیلئے آپریش میں حصہ لیا، ریسکیو آپریشان اب بھی جاری ہے، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے، گھر میں آگ لگنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ستائیس اکتوبر 1948 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے متفقہ قراردادقومی اسمبلی میں پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں، یہ قرارداد کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ قرارداد جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان بھارت سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مخلصانہ عمل درآمد کرے۔

امیر مقام نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اس دن سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاہم مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی جبکہ شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور ان  کے ساتھ  سیاسی معاملات دیکھیں گی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll