جی این این سوشل

کھیل

شاہد آفریدی کا لاہور قلندر کی کامیابی پر پیغام

پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک بادپیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہد آفریدی کا لاہور قلندر کی کامیابی پر پیغام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بننےکا اعزاز  حاصل کرلیا ہے۔اس جیت کے بعد شاہین پی ایس ایل کے پہلے کپتان ہیں جن کی قیادت میں کسی ٹیم نے مسلسل دو بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی لاہور قلندرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین کے ہمراہ لاہور کےکھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل چیمپئن بننے اورٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد، پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد، اس دوران میچز آخری وقت  تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHNET-PACACIکے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll