Advertisement

مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی

میرا یقین صرف ایک سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2023, 10:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی

سوشل میڈیا پر چلنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کی خبروں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب سابق وزیراعظم کے حوالے جعلی سٹیٹمنٹ چل رہی ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ جو بھی کر رہا ہے وہ گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بہت افسوسناک ہے،الحمداللہ مجھے جو کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود کہہ سکتا ہوں۔میں نے سوشل میڈیا پ کہیں بھی عمران بھائی کے حوالے سے بات نہیں کی۔مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک سیاست پر ہے اور وہ عوام اور اس ملک کی خدمت کرنا ہے۔

Advertisement