جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کی ملاقات

قائداعظم یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر سے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نےملاقات کی۔

وزارت تعلیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جناب وسیم اجمل چوہدری موجود تھے۔اس موقع پر رانا تنویر نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک باوقار یونیورسٹی ہے اور طلباء کا مستقبل اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ مکمل احتساب موثر انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد اپنی طاقت اور اختیار کا اسی طرح جوابدہ ہے جس طرح وہ پاکستانی عوام کو جوابدہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے تمام موجودہ مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے ڈاکٹر نیاز کو ان کی بڑی توقعات کو اجاگر کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔‏قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے وزیر کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کو ایک امانت سمجھتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک باوقار یونیورسٹی ہے اور اس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ آخر میں ڈاکٹر نیاز نے وزیر کو یقین دلایا کہ وہ پوری لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

 

 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔

نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن میں پہنچا دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنی بیٹی کا نام نور جہاں صدیقی رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے  انتہائی خوشی کیساتھ اس خبر کو اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کیا، پوسٹ میں انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت سا کارڈ شیئر کیا،

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

پوسٹ میں  تحریر تھا کہ 'بسم اللہ ،الحمد اللہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب ہماری بیٹی نورِ جہاں صدیقی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا'۔

 یاد رہے کہ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے۔

 واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا کی شادی دسمبر 2017 ء میں ہوئی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll