علاقائی
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلے کے ساتھ جا رہے تھے کہ 10 سے 15 افراد پر مشتمل گھات لگا کر ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا

ہری پور: ایک ناخوشگوار واقعے میں، ہری پور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی چیئرمین علی منصف خان آف حویلیاں اور دیگر 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے علی منصف کی گاڑی کو گولی مار دی۔ فائرنگ کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ اس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور سب جھلس گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جب کہ دو شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلے کے ساتھ جا رہے تھے کہ 10 سے 15 افراد پر مشتمل گھات لگا کر ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایبٹ آباد سید مختار شاہ نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے گولی مار کر گاڑی کو آگ لگائی، انہوں نے مزید کہا کہ ’’آٹھ سے دس لاشیں ملی ہیں اور ان میں سے بیشتر جل چکی ہیں‘‘۔
پی ٹی آئی رہنما اسلم زرخان سمیت 10ملزمان مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں، جن پر مقدمہ دفعہ 427, 148,302 اور 109 کے تحت تھانہ حویلیاں میں درج کیا گیا ہے۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاطف منصف بہت شریف آدمی تھے۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب اردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب اردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آر ہا ہے ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پانچ سو پچیس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان
سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔
اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔
قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔
اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سے پہلی حج پرواز 327 عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی،ترجمان
-
جرم 2 دن پہلے
باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 سے فائدہ نواز شریف اور جہانگیرترین نہیں اٹھا سکتے: وزیر قانون