جی این این سوشل

دنیا

صدر شی جن پنگ روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے 

روس کے اس دورے میں اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر شی جن پنگ روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چینی صدر شی جنپنگ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے روسی صدر سے اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کریں گے۔

ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر کے ماسکو کے انتہائی متوقع دورے کے دوران "یوکرین کے شدید بحران کو حل کرنے" کے لیے 12 نکاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم مذاکراتی عمل کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، جیسا کہ رہنماں نے ایک دوسرے کو "پیارے دوست" کہا۔

دوسری جانب روس نے دورہ چین کو ایک طاقتور دوست کی مشکل وقت میں مدد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما 2030 تک روس چین اقتصادی تعاون کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔

پاکستان

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل بروز (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔

یاد رہے کہ ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے تباہی

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے  تباہی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ  دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ  کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور گھر منہدم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں ، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll