جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما فائرنگ سے قتل

مقتول مولانا عبدالقیوم کو ایک گولی سر پرلگی جو جان لیوا ثابت ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما  فائرنگ سے قتل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: گلستان جوہر کے علاقے میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما کوقتل کردیا۔

منگل کی علی الصبح گلستان جوہر کےعلاقے بلاک 9 مگسی چوک گلی نمبر3 میں موٹر سائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 50 سالہ مولانا عبدالقیوم صوفی نقشبندی کو قتل کردیا، جو جامع مسجد محمدی مدرسہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم، پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما تھے۔

مقتول مولانا عبدالقیوم کو ایک گولی سر پرلگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔مقتول 4 بچوں کے باپ تھے ۔ واقعے کے فوری بعد پاکستان علما ایسوسی ایشن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما، عہدیداران،مدرسے کے طلبہ اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے احتجاج کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان موقع پر پہنچے جب کہ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالقیوم  صوفی  نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے اپنے گھر کی جانب پیدل جا رہے تھے کہ گھر کے قریب ہی گھات لگائےموٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہوگئے۔

بعد ازاں قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان مولانا عبدالقیوم صوفی کو قتل کرکے فرار ہو رہے ہیں۔مسلح افراد نے انتہائی قریب سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ایک ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر مولانا عبدالقیوم کے قریب آیا اور فائرنگ کی جب کہ دوسرا موٹر سائیکل پربیٹھا رہا۔ مسلح ملزم نے مولانا عبدالقیوم صوفی کے سرپرایک گولی ماری اورفرارہوگئے۔

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان اوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذیلی سروس ’کریم‘ کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں صارفین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اوبر نے کہا کہ اس نے ”30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ سروسز کو مزید جاری نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے“۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہمای ذیلی کمپنی کریم اپنا آپریشن جاری رکھے گی، اور آپ کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

خیال رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll