الیکشن کمیشن نے معاشی،سیاسی اورسکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا، مریم اورنگزیب
قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے معاشی، سیاسی اور سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا۔
آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں، آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگران حکومتیں قائم ہوں۔
جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی، تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کی وجہ سے دو صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی۔ 30 اپریل کو دو صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لئے متنازعہ ہوجاتے۔
الیکشن 30 اپریل کو ہوتے تو پنجاب اور خیرپختونخوا میں چھ ماہ پہلے اسمبلیاں ختم ہوجاتیں۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شُماری کا عمل جاری ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شُماری سے پہلے اور دیگر میں مردم شُماری کے بعد انتخابات ہوں۔
یہ نہیں ہو سکتا۔ایک شخص کی مرضی پہ آئین نہیں چل سکتا،وہ جب چاہے آئین توڑ دے ،جب چاہے اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا، جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے ،جب چاہے الیکشن کمیشن پہ حملہ کر ے عدالت پہ دھاوا بول دے ،جب چاہے الیکشن ہو جائے اور جو چاہے فیصلے آئیں، یہ نہیں چلے گا۔

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 2 days ago
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 16 hours ago

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 2 days ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 21 hours ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 19 hours ago

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 days ago
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 21 hours ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 20 hours ago

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 days ago

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 days ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago








