Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4ہزار 976متاثر ، 112انتقال کرگئے

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 112افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 4ہزار 976کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 18th 2021, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید112 افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار094ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50ہزار 158ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد79 ہزار 108ہے ۔این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.62 فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ64ہزار 010ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 333فراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 71ہزار 524ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 544 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 4ہزار480ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2832افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار760کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں223مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد68 ہزار 906جبکہ اموات کی تعداد631تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 174افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار304ہوچکی ہے جبکہ 428افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 4181افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ 54ہزار956مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔  

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • a day ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 5 hours ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 10 hours ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • a day ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • a day ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 5 hours ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 hours ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 5 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
Advertisement