نیودہلی : معروف بالی وڈ فیشن ڈیزائنر، سٹائلسٹ منیش ملہوترا بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں اور کورونا کی دوسری لہر نے تشویشناک صورتحال اختیار لرلی ہے ، کورونا کے بڑھتے وار کے باعث بالی ووڈ فنکاروں سمیت کئی شخصیات اس کا شکار ہوچکی ہیں اور حال ہی میں بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنراور سلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ 54 سالہ منیش نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مثبت علامت کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے عنوان میں بتایا کہ میں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گا ۔ منیش نے مزید لکھا کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کررہے ہیں ہوں، برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔
View this post on Instagram
بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر کے مداحوں نے بھی ان کی پوسٹ پر جلد صحتیابی کے پیغامات لکھے ۔
گزشتہ ماہ منیش ملہوترا نے ایک فیشن ویک میں اپنے ڈیزائن شوکیس کیے تھے جس میں بھارتی اداکار کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی نے منیش ملہوترا کے ساتھ اس فیشن شومیں حصہ لیا تھا ۔ اگرچہ اس فیشن شو کو 20 مارچ کو موخر کردیا گیا تھا تاہم منیش اکثر اس سے متعلق پرانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے ۔ کورونا میں مبتلا ہونے والی بالی وڈ شخصیات میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے، عامر خان ، اکشے کمار ، رنبیر کپور ، ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، اداکارہ سارا خان، سنی دیول، ورون دھون، نیتو کپور ، کریتی سنن ، سنجے لیلا بھنسالی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 6 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 40 منٹ قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 17 منٹ قبل