فواد چوہدری کا رانا ثنا اللہ کے خلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
اسلا م آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کس طرح ریاست کی رٹ کو چیلنج کرسکتی ہے ، پاکستان کی ریاست کمزور ریاست نہیں ہے یہ سوچنے کی کوئی غلطی نہ کرے ۔ گزشتہ روز رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر اور دیگر کو دھمکیاں دیں، سرکاری افسران کیخلاف دہشتگردوں والی زبان استعمال کی گئی ، انہوں نے وہ زبان استعمال کی جو کالعدم ٹی ایل پی اور بانی ایم کیو ایم استعمال کرتے تھے ، ریاست پاکستان ہر گز کمزور نہیں ، کسی کو سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،رانا ثناءاللہ کیخلاف کارروائی کیلئے احکامات دیے جا رہے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ زخمیوں کی عیادت کیلئے آیا ہوں ، کل جمعہ کے دن انٹیرئیر منسٹری نے جیسے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا بند کرنا پڑا، اس طرح کے واقعات میں کئی لوگ جو شامل ہوتے ہیں وہ حقیقی شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان کی ریاست عظیم ریاست ہے اس کو آگے بڑھنا ہے، یہاں جو فیصلہ ہوا ہے یہ ہمارا اپنا ذاتی فیصلہ تھا ،کسی بین الاقوامی ملک نے ریاست نے ہم سے کسی ایسے فیصلے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ رسول ﷺ سے جو عشق کا معاملہ ہے اس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔ رسول ﷺ کی ذات کے اوپر اپنے ذاتی مفادات کو کرنا ٹھیک نہیں، فتنہ پر حکومت نے احسن طریقہ سے قابو پایا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے اس فتنہ کو ناکام بنایا اس پر انہیں مبارک دیتے ہیں، یہاں بھی جماعتیں ہیں ان کو پتہ بھی نہیں چلتا وہ کس کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہی ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے شریف خاندان کی رہائش گاہ سے متعلق معاملے پر میڈیا بریفنگ میں چیف سیکریٹری پنجاب، احتساب کے مشیر شہزاد اکبراور کمشنر اور بورڈ آف ریونیو لاہور کے عہدیداروں کو متنبہ کیا تھا ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ریڈ لائن کراس نہ کریں، ریاست کے ملازم بنیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب کل آپ کو جواب دینا ہوگا، آپ نے ادھر ہی رہنا ہے آپ کے بچے ادھر ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سلیکٹڈ ٹولے کے ہتھیار نہ بنیں، نوٹس جاری کئے بغیر یہ کام نہیں کرسکتے تھے، انہیں تو شاید ادھر نہیں رہنا ان کے بچے ادھر نہیں، آپ نے تو رہنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں آئندہ اس قسم کا غیرقانونی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، بھرپور مزاحمت کریں گے، نقصان کی ذمہ داری سلیکٹڈ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرنیوالوں پر ہوگی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 دن قبل


