ملک میں بھرتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان میں آج سے یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ہفتے اور اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ جبکہ رمضان میں مارکٹیں سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بلوچستان حکومت کا صوبے بھر میں یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری#Quetta #Balochistan pic.twitter.com/s01mkwfEQS
— فیضان کشمیری (@FaizanBinAslam1) April 16, 2021
دوسری جانب کراچی کے تاجروں نے آج دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، دیگر دنوں میں کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک ، الیکٹرونکس مارکیٹ میں آج تاجروں کی جانب سے دکانیں کھلی ہیں۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 سکول بند کر دیئے گئے جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کئے گئے سکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، اطلاق میڈیکل سٹورز، تندور، پٹرول پمپ اور ہوٹلوں سے کھانا لے جانے پر نہیں ہوگا۔خیبر پختونخوا میں ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں بند اور معاشی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- an hour ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- an hour ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- an hour ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago


