مجموعی طور پر 27 یونین کونسلز میں پولنگ ہوگی


سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔حیدر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، بدین ، سکھر، سانگھڑ کی یوسیز پر صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، مجموعی طور پر 27 یونین کونسلز میں پولنگ ہوگی۔
رمضان المبارک اور اتوار کا روز ہونے کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، تاحال چند ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ سکے ہیں۔پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں دنگل ہوگا، پیپلز پارٹی کے بشیر تہیم، پی ٹی آئی کے امام الدین جلبانی اور جی ڈی اے کے حبیب اللہ کھوکھر مدمقابل ہیں۔
حیدر آباد کی یوسی 35 اور یوسی 28 میں پولنگ جاری ہے۔لاڑکانہ وارڈ 2 میں 2170 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ وارڈ 2 میں 1184 مرد اور 986 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی۔
لاڑکانہ میں 4 بوتھ قائم کر دیئے گئے، 2 پریزائڈنگ افسران سمیت 16 افراد کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، سکیورٹی کے انتظامات سخت 2 ڈی ایس پیز سمیت ایک سو سے زائد افسران و اہلکار پولنگ بوتھ پر تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ ڈوکری کے وارڈ 2 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
ضلع جامشورو کی یونین کونسل سری کے وارڈ 3 اور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 2 میں الیکشن ہوگا، جامشورو کے وارڈ نمبر 2 پر پی پی امیدوار ارشد سہتو اور جامشورو اتحاد کے درمیان مقابلہ ہو گا، ضمنی الیکشن میں مرد اور خواتین 1575 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 hours ago

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 hours ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 hours ago