- Home
- News
نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ،بھائی پر 100 کروڑ ہرجانےکا دعویٰ
بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی نےسابق اہلیہ اوراپنے بھائی کےخلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا۔
بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی نےسابق اہلیہ اوراپنے بھائی کےخلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق بجرنگی بھائی جان اورگینگ آف وسیپورسے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنےوالی نوازالدین صدیقی نےاپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اورشمس الدین پرجھوٹے الزامات کےذریعے ہراساں کرنے اورساکھ کو نقصان پہنچانے پردعویٰ دائرکیا ہے۔
عدالت میں داخل کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابقہ اہلیہ اور بھائی کوپابند کیا جائےکہ وہ انکےخلاف سوشل میڈیا پرکوئی بےبنیاد الزامات نہ لگائیں بلکہ جو ویڈیوزاَپ لوڈ کی گئیں ہیں انہیں ہٹایا جائے اورتحریری معافی مانگیں۔
نوازالدین صدیقی نے اپنی درخواست میں بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے بھی واپس دلوائے جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھائی اور سابق اہلیہ کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 hours ago
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- an hour ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 hours ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- an hour ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- an hour ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 16 hours ago