چارٹرڈ سر ٹیفیکیٹ اکاؤنٹنٹس ایسوسی ایشن (اے سی سی اے) نے مارچ میں ہونے والے حالیہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ، جس کے مطابق تین پاکستانی طلباء انعام یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

مارچ 2021 کے اے سی سی اے امتخانات میں پاکستان کے عالمی انعام یافتہ طالب علم میں شامل کاہف معید، فقیحہ مقصود اور علی شان ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
کاہف معید:
آڈٹ اور آیشورنس کے مضمون میں کراچی کی کاہف معید نے سب سے زیادہ اسکور کیا اور ظاہر کیا کہ خواتین پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ کاہف معید کے والد دبئی میں ٹیلی کام انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ، اور وہ پاکستان میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ کاہف معید نے بتایا کہ میری والدہ میٹرک کے بعد اپنی تعلیم حاصل کرنے میں ناکام تھیں، لیکن وہ خاندانی فخر کا باعث بننے میں اپنی بیٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔
فقیحہ مقصود:
ایڈوانسڈ ٹیکسیشن میں اعلی اسکور کے ساتھ فیصل آباد کی فقیحہ مقصود عالمی سطح پر فاتح یاب رہی۔ فقیحہ مقصود کے مطابق اسٹریٹجک بزنس رپورٹنگ کے امتحان میں وہ پاکستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالب علم ہیں۔
انہون نے کہا کہ میرے والد بھی ایک باصلاحیت اکاؤنٹنٹ ہیں اور اپنے والد کی ایمانداری، نظم و ضبط کی وجہ سے ہی میں نے بطور کیریئر اکاؤنٹنٹ بننے کا فیصلہ کیا، چونکہ میں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی تھی ، اس لئے میں اے سی سی اے کی عالمی سطح پر سکوپ سے واقف تھی۔ اسی لئے پاکستان واپس آنے کے فوری بعد میں نے اے سی سی اے میں داخلہ لیا۔
علی شان:
کراچی کے رہائشی علی شان نے فائنینشل رپورٹنگ ری ویو کے مضمون میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا ،نمبرز میں ہمیشہ سے میری دلچسپی رہی ہے جس سے میں لطف اٹھاتا ہوں۔ اس لیے نتیجے اکاؤنٹنگ کا مضمون میرے لیے ایک واضح انتخاب تھا۔ علی شان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں دنیا میں کام کرنے والی کمپنیوں کا انداز تبدیل کرنا چاہتا ہوں ، اور میں کام کی جگہ تخلیقی صلاحیتوں اور اخلاقیات کو فروغ دے کر ایسا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم بحیثیت قوم پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہم نےغیر اخلاقی سرگرمیوں کو معمول بنا لیا ہے اور کام کرنے کے جدید طریقوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ میں اپنی اے سی سی اے کی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ، نجی شعبے میں ترقی لانے کی کوشش کروں گا۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 منٹ قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 5 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

