اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سب پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جب ہی کارروائی کی جب انہوں نےریاستی عملداری کو للکارا اورکوچہ و بازار کو فساد سےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم نےاپنے بیان میں کہا کہ بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنےکیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیں،ان کیلئےمیراپیغام ہےکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاک ﷺ سےبےحد محبت کرتےہیں اور وہ ہمارےدلوں میں بستےہیں۔انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں۔
بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنےکیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیں،کیلئےمیراپیغام ہےکہ:ہم مسلمان اپنےنبی پاک ﷺ سےبےحد محبت کرتےہیں اور وہ ہمارےدلوں میں بستےہیں۔انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادئ اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔انہوں نے ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں وہ اسی معیار پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔
مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا اور وزارت داخلہ نے تنظیم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- ایک گھنٹہ قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 4 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل