تجارت
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا
ملک بھر ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
تفریح
ندا یاسر کا پوڈکاسٹ میں دلچسپ انکشاف
شادی کے اگلے ہی دن ان کے دیور دانش نواز نے انہیں دیکھ کر کہا تھا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں، ندا یاسر
کراچی : معروف اداکارہ پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے دیور دانش نواز کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
پوڈکاسٹ کے دوران ندا یاسر نے بتایا کہ شادی کے اگلے ہی دن ان کے دیور دانش نواز نے انہیں دیکھ کر کہا تھا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔
مذکورہ انکشاف حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر اور دیور کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ میں کیا، جس میں اداکار علی عباس مہمان بنے تھے۔ پروگرام کے دوران ایک بات پر ندا یاسر نے انکشاف کیا جیسے ہی ان کی شادی ہوئی تو اگلے روز شوہر نے انہیں سب سے پہلے دیور دانش نواز سے ملوایا۔
View this post on Instagram
ان کے مطابق اس وقت دانش نواز نے انہیں دیکھنے کے بعد اپنی بہن انزلنا کو کہا کہ بھابھی کہیں سے بھی ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔ ان کی بات پر سب ہنس پڑے اور دانش نواز نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں اور اگر ان کی بھابھی ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہیں تو وہ ثابت کریں۔
دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ندا یاسر ان کی غلطی فہمی دور کریں اور ثابت کریں کہ وہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اس طرح کی خوش فہمی کبھی نہیں تھی کہ وہ بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔
جرم
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات
جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا، گرفتار شوٹرز کا دورانِ تفتیش بیان
لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا۔
پولیس کے مطابق شوٹرز اظہر اور الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں یہ قتل کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم اور دو قیمتی گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دونوں شوٹرز امیر معصب سے براہ راست رابطے میں تھے اور انہیں عارف نامی شخص نے متعارف کرایا تھا جو امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے اور پتوکی کا رہائشی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔
پولیس نے عارف کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں لیکن ابھی تک وہ گرفتار نہیں ہو سکا۔
پاکستان
پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں
پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے
پشاور : پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جب قومی ترانہ شروع ہوا تو تمام شرکا احترام کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔
افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہزیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/NC78bYzUVF
— GNN (@gnnhdofficial) September 17, 2024
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی آداب کے مطابق کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ میزبان ملک میں تعینات ہونے کے دوران میزبان ملک کے قوانین اور روایات کا احترام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ افغان قونصل جنرل کی جانب سے اس آداب کو نہ ماننا خلاف ورزی ہے۔
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا