جی این این سوشل

پاکستان

ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ زیرو نکلے گا،شیخ رشید

حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا سب خطرے کی علامت ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ  زیرو نکلے گا،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی، مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا غریب کا آٹے کے لئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، اسرائیل ہندوستان سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی، ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔

جرم

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 9 سالہ بچے کو کچل دیا

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 9 سالہ بچے کو کچل دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس وین کی ٹکر سے 9 سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچے اور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 9 سالہ ریحان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے ہمارےکھلاڑی اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔


 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll