مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے ، باضابط اعلان اور ٹی وی پر چل جانے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکمنامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے ۔چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے۔
ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے ۔چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے ۔امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا، ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے گا اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- 13 منٹ قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 5 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 40 منٹ قبل










