راولپنڈی : ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے جس کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت شرح والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ۔راولپنڈی میں تکبیر لین محلہ اڈیالہ،جوڈیشل اپارٹمنٹس نزدایکسائز ٹیکسیشن آفس سول لائنز،کشمیرہاوس بالمقابل مندرہ ،محلہ گلشن سید چکری روڈ،کمال آبادگلی نمبر 3 ٹینچ بھٹہ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن میں لین نمبر 5پشاور روڈ ، ہاشم کالونی محلہ لال رخ واہ کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی ،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ۔
نوٹیفیکشن کےمطابق علاقون میں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔دودھ اور دہی،چکن اور گوشت/مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ۔
گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور،ڈرائیور ہوٹل، پیڑول پمپس،ایل پی جی پوائنٹس اور پنکچر شاپس بھی 24 گھنٹے کھل سکیں گی ۔
زرعی آلات کی دکانیں، ورکشاپس، بیٹری شاپس، پرنٹنگ پریس کال سینٹر بھی 24 گھنٹے 50 فیصد عملہ کے ساتھ کھل سکیں گے ۔
ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری سروس، سیلولر کمپنی فرنچائز اور منی ایکسچینج شاپس بھی کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل



