وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش کردیا جسے اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پر وسیجر بل2023کی شق وارمنظوری دی۔ جماعت اسلامی کےسینیٹرمشتاق احمدخان کی ترمیم مسترد کردی گئی۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کیلئے صدر کو بھیجا تھا، صدر مملکت نے ایک پیغام کے ساتھ بل واپس بھیجا دیا ہے۔ جو سوالات صدر نے اٹھائے ہیں، اُن میں کچھ الفاظ نامناسب ہیں۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اس بل پر بحث ہوئی ، پہلے بھی مشورہ دے چکے، صدر پارٹی کارکن نہیں ملک کے سربراہ کے طور پرکام کریں۔ صدر مملکت نے کہا یہ قانون سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، ہم نے اختیار سپریم کورٹ کے ججز کو ہی دیا ہے۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے اختیار میں اضافہ کیا ہے ، سپریم کورٹ کے معاملات میں شفافیت لائے ہیں ، اس قانون کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ قانون پہلے آنا چاہیے تھ، سپریم کورٹ کے رولز آمر کے دور میں بنائے گئے تھے، ون مین شو کا اثر زائل کرنے کیلئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔
ایوان نے چاروں صوبوں اوروفاق میں ایک ہی روزانتخابات کرانےکی قرارداد بھی منظور کرلی ۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 15مئی شام4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔ بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہوگا، بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل






