امریکی محکمہ دفاع نے اسے قومی سلامتی کے لئے انتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں امریکا اور نیٹو کا خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔امریکی منصوبے میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل تھیں، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا ذکر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں دعویٰ کیاگیا کہ جنگ میں اب تک 71 ہزار 500 یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ میں 16ہزار سے17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے ۔خفیہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کی 12 میں سے 9 بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں۔
The Biden administration is scrambling to assess and contain the fallout from a major leak of classified Pentagon documents that has rattled US officials, members of Congress and key allies in recent days. https://t.co/oDhns1ltVQ
— CNN (@CNN) April 10, 2023
انتہائی حساس امریکی دستاویزات سامنے آنے پر ترجمان پینٹاگون کرس میگر نے کہا ہے کہ دستاویزات میں موجود معلومات سے لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں،ڈیفنس سیکرٹری لائیڈ آسٹن کو ان دستاویزات سے متعلق 6 اپریل کو بریف کیا گیا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی ٹیم پرکھ رہی ہے کہ دستاویزات اصل ہیں یا نہیں جبکہ محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے کہ دستاویزات لیک کیسے ہو گئیں.

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 34 منٹ قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- چند سیکنڈ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل