اتحادی حکومت کا ایک سال کامیابی کے سفر سے عبارت ہے،کٹھن چیلنجوں سے نبرد آزما ہوئے، وزیراعظم
عالمی سطح پرپاکستان کی ساکھ بحال کی گئی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کامیابی کے سفرسے عبارت ہے جس کے دوران پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی اور ملک کو درپیش کٹھن معاشی اور توانائی کے چیلنجز پرقابو پایا گیا۔
مختلف منشور کی حامل سیاسی جماعتوں کا مشترکہ قومی مقصدکے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں ایک اہم پیشرفت کا عکاس اورمفاہمت کی سیاست کا آئینہ دار ہے۔
منگل کوموجودہ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر معیشت، توانائی، سفارتکاری، مواصلات اور ماحولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اپنے متعدد ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ آج اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہورہا ہے جب میں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، میرے نقطہ نظر سے یہ سال بڑے چیلنجز اورمشکلات کا سال تھا۔
عمران نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک صرف اس حوالے سے بے مثال نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اقتدار میں آئی بلکہ اس لئے کہ پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے آئینی ذرائع سے غیرمقبول حکومت کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہٹانے کےلئےمجتمع ہوئیں ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ قومی مقصدکے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں ایک اہم پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد کا دورمحاذ آرائی اور انتقام کی بجائے مفاہمت اور تعاون کی نئی سیاست کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان کی جانب سے بچھائی گئی اقتصادی سرنگوں اورعالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے اور ڈیفالٹ کی تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کےلئے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 4 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 42 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل
