سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے تہران کا وفد دارالحکومت ریاض پہنچ گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وفد الریاض میں سفارت خانے کے علاوہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں ایرانی قونصل خانے اور مشن کو دوبارہ کھولنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق اس سال حج سے پہلے سعودی عرب میں ہمارے ملک کے نمائندہ دفاتر کو دوبارہ کھولنے اور فعال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حج 2023 کا آغاز 26 جون سے ہوگا۔ سعودی وفد ایران میں سعودی سفارتی مشنوں کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہفتے کے روز تہران میں تھا۔ وہ جمعرات کو مشہد روانہ ہوگا تاکہ وہاں سعودی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کا جائزہ لیا جاسکے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ ماہ دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں ایک معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے دوماہ کے اندر اپنے سفارت خانوں اور مشنوں کو دوبارہ کھولنے کے علاوہ 20 سال قبل دست خط شدہ سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پرعمل درآمد کا بھی عہد کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان نے 6 اپریل کو بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔ یہ سات سال میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات تھی۔
دوسری طرف امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یمن میں جاری پیش رفت اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیک سلیوان اور سعودی ولی عہد نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں انہوں نے ایران سمیت دیگر خطرات سے متعلق بھی بات چیت کی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل