ملاقات میں شام کے عرب ماحول میں دوبارہ شامل ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے جس میں شام کے عرب ماحول میں دوبارہ شامل ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا کی ملاقات سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بات چیت میں شام کے عرب ماحول میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسی طرح شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے طریقوں پر بھی گفت وشنید کی گئی۔
#دمـشق کی #عرب_لیگ میں واپسی: #سعودی_عرب اور #شام کے وزرائے خارجـہ کا تبادلہ خیالhttps://t.co/M2rRffpfO0 pic.twitter.com/PhlehpCmkb
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) April 13, 2023
مشترکہ بیان میں شام میں انسانی مشکلات کو حل کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مناسب ذرائع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔بیان میں شامی ریاست کی حمایت پر زور دیا گیا ہے تاکہ حکومتی کنٹرول کو بڑھانے اور مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی کو ختم کرنے کے ساتھ منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے میں بھی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔
دونوں فریقوں نے شام اور سعودی عرب کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا۔

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 5 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 9 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 8 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 9 گھنٹے قبل