ملزم کی شناخت ریاست میساچوسٹس کے ائیرنیشنل گارڈز کے رکن جیک ٹیکسیرا کے طور پر ہوئی ہے

امریکی خفیہ دستاویزات افشا کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت ریاست میساچوسٹس کے ائیرنیشنل گارڈز کے رکن جیک ٹیکسیرا کے طور پر ہوئی ہے۔
جیک ٹیکسیرا کو ایف بی آئی نے میساچوسٹس سے گرفتار کیا، ایف بی آئی کے مطابق یوکرین جنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے جیک کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اس آن لائن گروپ کا لیڈر ہے جس پر دستاویزات جاری کی گئی تھیں، ایف بی آئی کی جانب سے ملزم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر مجرمانہ اقدام کیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق 21 سالہ جیک ٹیکسیرا 20 سے 30 افراد پر مشتمل ٹھگ شیکر سینٹرل نامی آن لائن گروپ کی قیادت کرتا ہے، اس آن لائن گروپ پر بندوقوں، ویڈیو گیمز سے دلچسپی کے پیغامات اورنسل پرستانہ میمز شیئر کیے جاتے ہیں۔
A member of the Massachusetts Air National Guard was arrested by the FBI in connection with the leaking of classified documents that have been posted online, according to a US official familiar with the matter https://t.co/hdrZ8J7sw1 pic.twitter.com/y0aZsnfB9I
— CNN (@CNN) April 13, 2023
امریکی خفیہ دستاویزات میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل تھیں، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا ذکر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں دعویٰ کیاگیا کہ جنگ میں اب تک 71 ہزار 500 یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ میں 16ہزار سے17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے ۔خفیہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کی 12 میں سے 9 بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں۔
اس کے علاوہ دستاویزات کے مطابق امریکا اپنے اتحادی جنوبی کوریا کی بھی جاسوسی کرتا رہا جبکہ لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں چین سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا بھی ذکر تھا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 7 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 5 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 10 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 10 گھنٹے قبل