ممبئی : بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کےدوران صورتحال خاصی تشویش ناک ہوچکی ہے اورکئی بالی ووڈ اداکاروں کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد اب اداکار ارجن رام پال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈاداکار ارجن رام پال نے اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا۔ارجن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حتیٰ کہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں، میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور طبی نگہداشت حاصل کر رہا ہوں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے دوست احباب کے لیے لکھا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دن مجھ سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ارجن رام پال نے مزید لکھا کہ یہ ہمار ے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن اگر ہم کچھ وقت کے لیے باخبر اور عقلمند ہوجائیں تو اس سے طویل عرصے تک فوائد حاصل ہوں گے، ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے ۔ کورونا میں مبتلا ہونے والی بالی وڈ شخصیات میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے، عامر خان ، اکشے کمار ، رنبیر کپور ، ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، اداکارہ سارا خان، سنی دیول، ورون دھون، نیتو کپور ، کریتی سنن ، سنجے لیلا بھنسالی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 18 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 18 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 20 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 17 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 14 گھنٹے قبل











.webp&w=3840&q=75)
