Advertisement
تجارت

کینیڈا ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ

فروری میں کینیڈا سے ترسیلات زر کا حجم 40.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 15th 2023, 7:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیڈا ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ

اسلام آباد: کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 30 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 52.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو فروری کے مقابلہ میں 30.16 فیصد زیادہ ہے، فروری میں کینیڈا سے ترسیلات زر کا حجم 40.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال مارچ میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 70.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کینیڈا سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 18.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی سے مارچ تک کی مدت میں کینیڈا سے ترسیلات زر کا حجم 419.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 514.2 ملین ڈالر تھا۔

 

Advertisement