شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر سراج الحق زمان پارک پہنچے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اتحاد کے ساتھ بننے والی وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی تین رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔
شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات موضوع ہیں۔
شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر سراج الحق زمان پارک پہنچے۔
اس دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال کوسیاسی طریقےسےمل بیٹھ کرحل کرنا ہو گا،ملک اس وقت کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک ہی وقت پرانتخابات ہوناملک کے لیے بہتر ہے، ایک ہی وقت پرانتخابات ہونا جماعت کا ٹھوس مؤقف ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی امیر جماعت اسلامی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملے تھے۔
خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔ قومی اسمبلی میں اس کے خلاف قرار داد منظور ہو چکی ہے جبکہ شہباز شریف، وفاقی کابنیہ اور پارلیمنٹ سے بھی مسلسل صدائیں آ رہی ہیں کہ ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن کروائے جائیں۔
خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کسی بھی صورت عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی جا رہی تھی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 20 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 12 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 12 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 12 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- ایک دن قبل