پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 7 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے ہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 5 گھنٹے قبل
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
- 3 منٹ قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی
- ایک گھنٹہ قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 2 گھنٹے قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- 3 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 5 گھنٹے قبل