اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا، ان مظاہروں سے اپنی قوم کو نقصان پہنچا رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہےسیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں ، پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا، ان مظاہروں سے اپنی قوم کو نقصان پہنچا رہےہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ نبیﷺسے محبت کرتے ہیں اور مسلم ممالک کوساتھ لیکر دنیا بھر میں مہم چلائیں گے، ہم سب کامقصد ایک ہے، یقین دلاتاہوں دنیاکے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے دارلحکومت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خوب صورت ترین شہر ہے، گزشتہ20سالوں میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا زیادہ بڑھی،لندن میں جتنی بارش ہوتی ہے اسلام آباد میں بھی اتنی ہی بارش ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نےدرخت لگائے نہیں صرف کاٹے گئے ہیں،درختوں کی کٹائی سے زیادہ اثر موسم کی تبدیلی پرپڑے گا،موسم کی تبدیلی سے پانی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔حکومت نےسب سے زیادہ کام ماحول کی بہتری کیلئے کیا،موحولیات کاخیال نہیں رکھاتو آنے والی نسلیں تباہ ہوجائیں گی،پاکستان جب سے بنا60کروڑ درخت لگائے گئے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 3 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

