Advertisement
تفریح

اداکارہ سعیدہ امتیاز کا اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروںپر ویڈیو پیغام

انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ ٹھیک نہیں ہے،سعیدہ امتیاز

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 19 2023، 4:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ سعیدہ امتیاز کا اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروںپر ویڈیو پیغام

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی تھی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔

 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @saeedaimtiaz

اداکارہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھاکہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، آج میں جب سو کر جاگی تو مجھے ڈھیر ساری کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی میرے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو نہیں پتا ہوتا سامنے والا انسان کس فیز سے گزر رہا ہے۔

 

Advertisement