آئین پاکستان ایپ میں آئین کی تمام دفعات ، اختلاف رائے ، جمہوریت اور اسکی اصل جزیات کو شامل کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
جمعرات کو پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد میں ”آئین پاکستان ایپ” اجراء تقریب سے خطاب کر رہی تھیں


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ایپ میں آئین کی تمام دفعات ، اختلاف رائے ، جمہوریت اور اسکی اصل جزیات کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ایپ کا مقصد آئین کی اہمیت، آگاہی، رہنمائی اور تعلیمات نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم، آسان قرضہ جات، انٹرنشپ پروگرام سمیت متعدد پروگرامات دیئے جن کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وہ جمعرات کو پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد میں ”آئین پاکستان ایپ” اجراء تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
ایپ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسین اور دیگر حکام تقریب میں شریک تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم سب کے لئے یہ باعث افتخار ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس پروقار تقریب میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات منائی جارہی ہیں یہ تقریب بھی اسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل عبور کر رہے ہیں کہ آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات میں آئین پاکستان ایپ کا اجراء کر دیا گیا۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل





