آئین کی پاسداری اور احترام کےلئے تمام اداروں اورپوری قوم کویکسو ہونا پڑے گا، وزیراعظم
عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہےلیکن ’’ری رائٹ‘‘ نہیں کرسکتی، محمد شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور احترام کےلئے تمام اداروں اورپوری قوم کو یکسو ہونا پڑے گا، آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا۔
عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہےلیکن ’’ری رائٹ‘‘ نہیں کرسکتی، دنیا میں کہیں کوئی ایسی مثال نہیں کہ پارلیمان کے قانون، جبکہ ابھی وہ معرض وجود میں بھی نہ آیا ہو،پرعدالت حکم امتناعی جاری کردے، ہم انشاء اللہ اپنے سیاسی اثاثے کو ریاست بچانے کی خاطر قربان کرنے میں ایک لمحے کےلئے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔
وہ جمعرات کو یہاں آئین پاکستان 1973کی موبائل ایپ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئین کے ڈیجیٹل ایپ پر دستیا ب ہونے سے طلباء و طالبات اور کروڑوں پاکستانی آئین کی منشا اور آئین پاکستان کی بنیادی اساس سے استفادہ کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ میں 12 اکتوبر1999 کو پی ٹی وی کی اس بلڈنگ سے گزرا جب ایک غیرآئینی قدم اٹھایا گیا تھا اورآج الحمد اللہ آئین کے احترام اور آئین کی شقوں کوہر خاص وعام تک پہنچانے کےلئے دوبارہ اس عمارت میں موجود ہوں۔
اس آئین کے بانیان جن میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، مفتی محمود مرحوم، مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم، خان عبدالولی خان جیسی قدآور شخصیات تھیں جو اپنی سیاسی سوچ کے مطابق اپنی جماعتوں کی قیادت کررہے تھے لیکن آئین پاکستان کےلئے انہوں نے اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس آئین کو تخلیق کیا اور اس طرح رہتی دنیا تک ان کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج پھرآئین کی پاسداری اور احترام کےلئے تمام اداروں اورپوری قوم کویکسو ہونا پڑے گا، آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا، آئین کی تشریح عدلیہ کرسکتی ہے یہ اس کا اختیار ہے لیکن عدلیہ آئین کو’’ری رائٹ‘‘ نہیں کرسکتی، یہ صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے اور یہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھرمیں اصول مسلمہ ہے ۔

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 32 منٹ قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 4 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 3 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 2 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 2 گھنٹے قبل