وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،نیلور ہائٹس۔ 1 پروجیکٹ کی بیلٹنگ 8 مئی سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت
فنانس ڈویژن میں سی ڈی اے کے سمندر پار پاکستانیوں کے منصوبوں کے بارے میں اجلاس میں دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ نیلور ہائٹس 1۔ پروجیکٹ کی بیلٹنگ 16 مئی 2023 کی بجائے 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل کرائی جائے۔
یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں سی ڈی اے کے سمندر پار پاکستانیوں کے منصوبوں کے بارے میں اجلاس میں دیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین سی ڈی اے، ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) سی ڈی اے، اور فنانس ڈویڑن اور سی ڈی اے کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، واضح کیا گیا کہ سی ڈی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے رہائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔
بتایا گیا کہ ان میں سے ایک ہائوسنگ پراجیکٹ نیلور ہائٹس۔ ون تکمیل کے مراحل میں ہے اور 2000 فلیٹس کے لیے 81 ممالک سے 6000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت پر زور دیا اور سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے سی ڈی اے حکام کو مزید ہدایت کی کہ نیلور ہائٹس 1۔ پروجیکٹ جو کہ خصوصی طور پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے،کی بیلٹنگ 16 مئی 2023 کی بجائے 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل کرائی جائے۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کھلی نیلامی کی بنیاد پر کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اگاہ کیا گیا کہ اگلے مرحلے میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے C-14 اور C-16 سیکٹرز میں پلاٹوں کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی اور سی ڈی اے میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے خصوصی سہولت ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل





