نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھائیں گی
جیسنڈا آرڈرن 2017 میں صرف 37 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں

واشنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھائیں گی۔ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول کے ڈین ڈگلس ایلمن ڈارف کے مطابق وہ اپنے تدریسی فرائض کی انجام دہی رواں سال کے آخر سے شروع کریں گی اور سکول کے سینٹر فار پبلک لیڈرشپ میں 2023 اینجلوپولوس گلوبل پبلک لیڈرز فیلو اور ہاسر لیڈر کے طور پر کام کریں گی۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈگلس ایلمن ڈارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دو ر حکومت میں مضبوط اور ہمدرد سیاسی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں صرف 37 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں۔
ان کے دور اقتدار میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسجد اور اسلامی مرکز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سفید فام نسل کی بالادستی کے قائل آسٹریلوی شہری نے 51 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس اندوہناک واقعہ کے دو ماہ بعد جیسنڈا آرڈرن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ کرائسٹ چرچ کال کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد آن لائن دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندانہ مواد کو ختم کرنا تھا ۔
امریکا ، برطانیہ، جرمنی اور جنوبی کوریا سمیت 50 سے زائد ممالک اس اقدام میں شامل ہوئے۔نیز فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا، ایمیزون، گوگل، مائیکروسافٹ، یوٹیوب، زوم اور ٹویٹر جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس مہم میں شامل ہوئیں۔

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 4 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 9 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 4 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 8 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 6 گھنٹے قبل