پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت نے 14 مئی کو انتخابات کرانے ہیں، عدالت پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ملک میں الیکشن کرانے پڑیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مذاکرات کے نتیجے سے فیصلہ دینا ہے، سپریم کورٹ نے ایک موقع دیا ہے۔ ن لیگ شاید پنجاب کے الیکشن سے لاتعلق ہوگئی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مشورہ دیا تھا، جب انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیں تو پھر یہ بھاگ گئے۔ ن لیگ نے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرائیں اور خود مزے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے بھولے بادشاہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتی۔ ن لیگ والے 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، وہ گول کو اٹھا کر دائیں، بائیں لے جانے کے ماہر ہیں۔
وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء ججز کے خلاف کافی ایگریسو تقریر کر رہے ہیں۔ حکومت اس وقت صرف ججز کے رشتہ داروں کے فون ٹیپ کر رہی ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 10 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل





