Advertisement

نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو وائرل

کراچی: عائشہ منزل کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 29th 2023, 3:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو وائرل

کراچی: عائشہ منزل کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم روم میں میاں بیوی سے واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلحہ بردار ایک ڈاکو دونوں کو یرغمال بنا کر طلائی انگوٹھیاں، چوڑیاں، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین فرار ہوگیا۔

اس حوالے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ 25 اپریل کی رات کو جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے جس میں ملزم کا چہرہ واضح ہے اور پولیس اس پر کام کر رہی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

Advertisement