جی این این سوشل

تفریح

جسے میں چاہتا تھا مجھے ’جان‘ بولے وہ بھی ’بھائی‘ بولتی ہے: سلمان کا انکشاف

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے پیار کے معاملے میں خود کو بد قسمت قرار دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جسے میں چاہتا تھا مجھے ’جان‘ بولے وہ بھی ’بھائی‘ بولتی ہے: سلمان کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو میں میزبان سلمان خان سے سوال کرتے ہیں کہ پہلی، پھر دوسری، پھر تیسری اور چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہو رہا جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’I am unlucky in love sir‘‘۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ آج کل میں صرف ’بھائی‘ ہوں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ آج کل مجھے بھائی بلاتی ہیں تو میں کیا کروں؟

ٹی وی پروگرام کے پرومو پر  سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کئی پرستار استفسار کرتے رہے کہ وہ کون ہیں جس کے بارے میں سلمان خان اشارہ دے رہے ہیں۔

پاکستان

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت میں شامل ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک روز قبل کے پی اور پنجاب کے گورنرز کے لیے پارٹی کے دو سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمان گورنر پنجاب تھے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حاجی غلام علی کے پی میں اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مندوخیل کی تقرری کی سمری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی  زرداری کو بھجوائی تھی۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو کے پی، سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101(1) کے تحت دی گئی۔

 

کاغذات نامزدگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے ایک ذرائع  نے بتایا تھا کہ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات تھی جس میں دونوں صوبوں کے گورنرز کا معاملہ زیر بحث آیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll