جی این این سوشل

کھیل

فخر زمان کا ایک اور فخر،سنچریز کی ہیٹرک

فخر زمان ون دے انٹرنیشنل میچز کے سنچری کی ہیٹرک کرنے والے چوتھے پاکستان بن گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فخر زمان کا ایک اور فخر،سنچریز کی ہیٹرک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناصرف3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ سنچریز کی ہیٹرک کا بھی شاندار ریکارڈ بنا ڈالا۔

لیفٹ آرم بیٹر لگاتار تین میچز میں سنچری کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر نے 144 گیندوں پر 180 رن بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 

واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے ظہیر عباس، سعید انور اور بابر ون ڈے میں سنچریز کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جب کہ اب فخر

پاکستان

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہو گا۔جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے۔لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اسلام آباد اورکراچی کے ہوائی اڈوں سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی عازمین کی ان ہوائی اڈوں پر ہی سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت 67ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

جنگ بندی کی تجاویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں کرے گی اورنہ ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور یہ ہمارا اصولی مطالبہ ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی۔غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ابھی بھی فوجی دباؤ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اس سے قبل مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ 

درایں اثناء اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور اس کے کراسنگ کو کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ ان کا ملک زیرحراست افراد کی بازیابی کے لیے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر زیر حراست افراد کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ غزہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دے گا۔

دوسری جانب سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو رفح پر حملہ کرنے اور اس کے شہریوں کو بے گھر کرنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینا نے خبردار کیا کہ اس خطرناک اسرائیلی جارحیت اور رفح میں قتل عام کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll