سیریز 3 سے 27 مئی تک ہرارے، کویکوے اور موتارے میں کھیلی جائے گی۔

عمران بٹ کی زیرقیادت پاکستان شاہینز دو چار روزہ اور چھ 50 اوور کے میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب زمبابوے کے لیے روانہ ہوئی۔ سیریز 3 سے 27 مئی تک ہرارے، کویکوے اور موتارے میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان شاہینز نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 11 روزہ کیمپ میں حصہ لیا اور بعد ازاں زمبابوے روانگی سے قبل 28 اور 29 اپریل کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اضافی دو روزہ کیمپ میں حصہ لیا۔
سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور چار ریزرو کھلاڑی شامل ہیں۔ کپتان عمران بٹ کے علاوہ چھ کھلاڑی پہلے بھی پاکستان مینز ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان میں حسین طلعت (1 ون ڈے، 18 ٹی ٹوئنٹی)، کامران غلام (1 ون ڈے)، میر حمزہ (3 ٹیسٹ)، محمد علی (2 ٹیسٹ)، شاہنواز دہانی (2 ون ڈے، 11 ٹی ٹوئنٹی) اور صائم ایوب (8 ٹی 20) شامل ہیں۔
کپتان عمران بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے زمبابوے کے دورے سے قبل تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے کافی محنت اور کوشش کی ہے۔ ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی زمبابوے میں کھیلنے کے لیے منتظر ہے۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 5 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 38 minutes ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 hours ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 hours ago