بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا تقریب کے مختلف مراحل میں دیگر تاریخی کرسیوں پر بیٹھیں گے


لندن: برطانوی شاہ چارلس تاج پوشی کے دن700 سال قدیم کرسی پر بیٹھیں گے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاجپوشی آئندہ ہفتے کے روز ہوگی، بکنگھم پیلس نے بتایا ہے کہ اس روز کرسیوں کے ایک گروپ کے استعمال کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
تاریخی سینٹ ایڈورڈ کی کرسی جو 700 سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 1308 میں کنگ ایڈورڈ دوم کی تاجپوشی کے موقع پر استعمال ہوئی تھی وہی کرسی چارلس کی تاجپوشی کے وقت استعمال کی جائے گی۔
علاوہ ازیں بکنگھم پیلس نے کہا کہ بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا تقریب کے مختلف مراحل میں دیگر تاریخی کرسیوں پر بیٹھیں گے۔چارلس کو ہفتے لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ایک تقریب میں باضابطہ طور پر بادشاہ کا تاج پہنایا جائے گا جس میں مختلف سربراہان مملکت اور غیر ملکی معززین شرکت کریں گے۔
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کی جگہ سنبھالیں گے جن کاانتقال ستمبر میں ہو گیا تھا۔
چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا تاجپوشی کے موقع پر ملبوسات کے دو سیٹ پہنیں گے۔ آمد پر سرخ رنگ کا ٹکسڈو اور روانگی کے وقت ایک شاہی جامنی رنگ کا گاؤن پہنیں گے۔
یہ ملبوسات یا تو پہلے سے محفوظ کیے جا چکے ہیں جنہیں لندن کی 334 سالہ ٹیلرنگ فرم ایڈی ریوین کرافٹ نے تیار کیا ہے ۔

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 5 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 5 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- ایک گھنٹہ قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 28 منٹ قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 3 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 3 گھنٹے قبل