صدر مملکت کی اسٹیٹ لائف کو شکایت کنندہ گان کا انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت
شکایت کنندہ گان کو 32 لاکھ روپے سے زائد کے انشورنس کلیمز ادا کی جائے گی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے دائر تین الگ الگ اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے شکایت کنندہ گان کو 32 لاکھ روپے سے زائد کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تینوں معاملات میں سٹیٹ لائف کی جانب سے بدانتظامی ثابت ہو ئی ہے اس لئے وہ تینوں شکایت کنندگان کو انشورنس کلیمز ادائیگی کرے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق تین شکایت کنندگان بشمول ثمینہ شہزادی، محمد محفوظ اور سیتا کے خاندان کے افراد نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے بالترتیب 29 لاکھ، 198,290 اور 192,000 روپے کی انشورنس پالیسیاں حاصل کی تھیں۔
صدر مملکت کی اسٹیٹ لائف کو تین شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 3, 2023
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تین اپیلیں مسترد کر دی
تینوں معاملات میں اسٹیٹ لائف کی جانب سے بدانتظامی ثابت ہو ئی، صدر مملکت pic.twitter.com/BVGoZqUS27
شکایات کنندہ ثمینہ شہزادی کے معاملے میں، صدر نے قرار دیا کہ ان کے متوفی شوہر (محمد سعید احمد) کی موت سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے دعوے کے برعکس دماغ کے ٹیومر سے نہیں بلکہ کوویڈ-19 کی وجہ سے ہوئی تھی۔ محمد محفوظ کے معاملے میں، صدر نے نشاندہی کی کہ پالیسی ان کی بہن (چاند بی بی) کو 26.12.2018 کو جاری کی گئی تھی اور وہ پالیسی حاصل کرنے کے 3 سال اور 7 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد 19.12.2021 کو انتقال کر گئی تھیں۔ اسی طرح سیتا کے معاملے میں قرار دیا گیا کہ ان کے شوہر کو 31.12.2018 کو پالیسی جاری کی گئی تھی جو پالیسی حاصل کرنے کے 2 سال اور 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد 17.03.2021 کو انتقال کر گئے تھے۔
صدر مملکت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انشورنس آرڈیننس 2000 کے سیکشن 80 کے مطابق، آرڈیننس کے آغاز کی تاریخ کے بعد لائف انشورنس کی کسی پالیسی پر دو سال کی مدت ختم ہونے کے بعد سوال نہیں اٹھایا جا سکتا جبکہ ان دونوں معاملوں میں سٹیٹ لائف کے فیلڈ افسران کی خفیہ رپورٹس نے پالیسی کے اجراء کے وقت پالیسی ہولڈرز کو صحت مند قرار دیا تھا ۔ صدر مملکت اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تینوں معاملات میں سٹیٹ لائف کی جانب سے بدانتظامی ثابت ہوئی ہے اس لیے اس کی اپیلوں کو مسترد کیا جاتا ہے لہذا سٹیٹ لائف تینوں شکایت کنندگان کو موت کے بیموں کی رقم ادا کرے
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago


