ساتویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم نے کلاس میں جاکر پہلے ٹیچر کو گولی ماری اور بعد میں کلاس میں موجود طالبعلموں پر گولیاں برسانا شروع کردیں۔

سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ سربیا میں اسلحے سے متعلق سخت قوانین کے باعث فائرنگ کے واقعات کی تعداد بہت کم ہے، 2013ء میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2007ء میں پیش آئے ایک واقعے میں 9 افراد چل بسے اور 5 زخمی ہوئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق سربیا میں پیش آنے والے واقعے میں بلغراد کے ایلیمینٹری سکول میں 14 سالہ نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت سات افراد بھی شدید زخمی بھی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم نے کلاس میں جاکر پہلے ٹیچر کو گولی ماری اور بعد میں کلاس میں موجود طالبعلموں پر گولیاں برسانا شروع کردیں۔
کلاس روم سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہونے والی طالبہ میلان میلوسیوک نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا لڑکا بہت ہی خاموش اور خوش اخلاق تھا اور حال ہی میں ہمارا سکول جوائن کیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ساتویں کلاس کے چودہ سالہ طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
سربیا کی وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ٹیچر کی حالت انتہائی نازک ہے ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایک طالبہ کے سر میں گولی لگی ہے جس کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 4 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- ایک دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 21 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

