عازمین حج کے لیے دیگر زبانوں میں بھی دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے

جدہ: سعودی عرب کی فضائی کمپنیوں کے گروپ نے رواں سال حج سیزن 1444ھ کے لیے اپنا آپریشنل پروگرام جاری کردیا،عازمین کو سو سے زیادہ شیڈول اور14سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) ادیل ایئر اور پرائیویٹ سعودی ایئرلائن کے ذریعے رواں برس دنیا کے مختلف ممالک سے 12 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کے لیے 164 طیارے مخصوص کیے ہیں۔
عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14 سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔ سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے حج پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے سپیشل اسلامی آگہی سروس کا بھی اہتمام کیا ہے۔
عازمین کو مذہبی پروگرام اور حج سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی، 134 گھنٹے سے زیادہ دورانیے پر مشتمل مختلف دینی پروگراموں کا انتظام اور 590 گھنٹے کی قرآن کریم کی تلاوت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
اسلامی پروگرام عربی کے علاوہ انگریزی، انڈونیشی اور چینی زبانوں میں پیش کیے جائیں گے۔ عازمین حج کے لیے دیگر زبانوں میں بھی دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل




